کامران اکمل 800فرسٹ کلاس کیچ لینے والے پہلے ایشین کھلاڑی بن گئے

5  دسمبر‬‮  2017

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم میں سلیکشن سے محروم وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل 800فرسٹ کلاس کیچ لینے والے پہلے ایشین کھلاڑی بن گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں واپڈا اور خان ریسرچ لیبارٹریز کے درمیان کھیلے گئے سپر ایٹ کے میچ میں کامران اکمل نے 800 فرسٹ کلاس کیچوں کا سنگ میل عبور کیا۔

انہوں نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں دو شکار سمیت مجموعی طور پر میچ میں سات کیچ لیے۔کامران اکمل یہ اعزاز حاصل کرنے والے ناصرف پاکستان بلکہ ایشیا کے پہلے وکٹ کیپر ہیں اور ان سے قبل کوئی بھی ایشین کھلاڑی یہ اعزاز حاصل نہ کر سکا۔800 فرسٹ کلاس کیچ لینے والوں میں 31 کا تعلق انگلینڈ سے ہے جبکہ اس کے علاوہ روڈنی مارش اور کامران اکمل کو یہ اعزاز حاصل ہے۔ 1997

میں فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کرنے والے کامران اکمل اب تک 227 میچوں میں 804 کیچ اور 61 اسٹمپ سمیت مجموعی طور پر 865 کھلاڑیوں کا وکٹوں کے عقب میں شکار کر چکے ہیں۔فرسٹ میچوں میں سب سے زیادہ کیچ اور مجموعی شکار کا ریکارڈ انگلینڈ کے وکٹ کیپر باب ٹیلر کے پاس ہے جنہوں نے 639 فرسٹ کلاس میچوں میں 1473 کیچ سمیت مجموعی طور پر 1649 کھلاڑیوں کا وکٹوں کے عقب میں شکار کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…