جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عبدالرزاق کی کرکٹ میں واپسی،پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں بطور کھلاڑی کھیلنے کا اعلان کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں بطور کھلاڑی ان ایکشن ہونے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب ٹی ٹونٹی لیگ کھیل رہا ہوں اور ڈومیسٹک میچز بھی کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

اگر ان کی فارم اور فٹنس بہتر ہوئی تو وہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں بطور کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔عبدالرزاق نے بتایا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زرعی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم ان کی ٹیم تنزلی کے بعد فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا حق کھو بیٹھی۔اس کے بعد انگلینڈ میں کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تو انہوں نے وہاں بھی پرفارم کیا تھا۔خیال رہے کہ 2دسمبر 1979 ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کئی سالوں تک قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ انھیں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل تھی۔ انہوں نے 1999 میں ٹیسٹ، 1996 میں ون ڈے اور 2006 میں ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا تھا۔ عبدالرزاق نے 46ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 1946رنز بنائے۔ جبکہ 265ون ڈے میچوں میں انتیس اعشاریہ 70 کی اوسط سے 5080رنز سکور کیے۔ عبدالرزاق کی ٹی ٹونٹی پرفارمنس دیکھی جائے تو انہوں نے 32میچوں میں صرف 393رنز بنائے۔عبدالرزاق کی بالنگ کی بات کی جائے تو انہوں نے 46ٹیسٹ میچوں میں 100، 265ون ڈے میچوں میں 269اور 32انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچوں میں 20وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ عبدالرزاق نے اپنا آخری ٹی ٹونٹی میچ 2013 میں ساتھ افریقا کیخلاف کھیلا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…