منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل تھری کا شیڈول تیار،باضابطہ اعلان رواں ہفتے کیا جائیگا

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی طرف سے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا شیڈول تیار کر لیا گیا جسے حتمی منظوری کیلئے تمام فرنچائزز کو بھیج دیا گیا ہے۔ پہلا میچ 22 فروری 2018 جبکہ فائنل کراچی میں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور نئی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان متوقع ہے۔ پاکستان سپر لیگ تھری کے شیڈول کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے تیسرے ایڈیشن کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ پہلا میچ 22 فروری کو دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور نئی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان دبئی میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ پی ایس ایل کا آغاز 22 فروری سے ہو گا جبکہ 25 مارچ کو کراچی میں فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ فرنچائزز کی جانب سے منظوری کے بعد اگلے ہفتے کسی بھی وقت شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نقل و حمل کے مسائل کے باعث ابوظہبی کو ممکنہ وینیوز میں شامل نہیں کیا جس کا مطلب ہے کہ پی ایس ایل کے کل 34 میچ دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ابتدائی طور پر ابوظہبی بھی ممکنہ وینیوز میں شامل تھا، تاہم نقل و حمل کے مسائل کے باعث وہاں میچز کروانا ممکن نظر نہیں آیا جس کے باعث اسے فہرست سے نکال دیا گیا۔ اس سے قبل یہ خبریں بھی منظرِ عام پر آئی تھیں کہ پی سی بی نے ابوظہبی میں پی ایس ایل کے 6 میچ کروانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یواے ای کے ٹیسٹ مراکز میں شامل ابوظہبی میں پی ایس ایل کا کوئی میچ نہ رکھنے کی بڑی وجہ لاجسٹک کی مشکلات بتائی جا رہی ہیں۔دریں اثنا آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور پاکستان سپر

لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ ٹام موڈی نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو وہ پاکستان آئیں گے۔ موڈی کا کہنا تھا کہ ہاں میں پاکستان میں ٹیم کے ساتھ ہوں گا اور مجھے امید ہے کہ ہم فائنل میں پہنچ کر لاہور اور کراچی دونوں مقامات میں کھیلنے کا موقع حاصل کریں گے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے پاکستان جا کر کھیلنے کے اعتماد کی سطح وقت کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے اور یہ صرف وقت کے ساتھ ہی بڑھے گی۔ اس موقع پر ٹام موڈی نے مزید کہا کہ بہت سے کھلاڑی پاکستان میں جا کر کرکٹ کھیلنے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…