منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کی وجہ سے زیادہ دبا ئوہوتا ہے، امام الحق

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہونے کی وجہ سے ان پر زیادہ دبا وہوتا ہے تاہم اسی وجہ سے انہیں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کا اضافی حوصلہ ملتا ہے۔اپنے ایک تازہ انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ جس دن ان کی فارم خراب ہوئی لوگ ان پر دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے دوگنی تنقید اس وجہ سے کریں گے کہ وہ انضمام کے بھتیجے ہیں۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم میں قائداعظم ٹرافی میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہوئے تاہم اس کے باوجود ان کی سلیکشن پر تنقید کی جارہی ہے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ وہ اپنے بلے کے ذریعے تنقید کا جواب دینے پر یقین رکھتے ہیں۔سری لنکا کے خلاف ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے بلے باز نے کہا کہ وہ اب تک کی اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ملک کے لیے مزید پرفارم کرناچاہتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اپنی اچھی

کارکردگی کا کریڈٹ کوچز کو دیا۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی نمائندگی تینوں فارمیٹس میں کرنا چاہتے ہیں، یہ آسان نہیں لیکن وہ سخت محنت کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ پاکستان کے لیے وہ سب کچھ کرسکیں جو انضمام نے پاکستان کے لیے کیا۔امام الحق نے مزید کہنا کہ انضام ایک میچ ونر تھے اور پاکستان کو کئی فتوحات سے ہمکنار کیا اور وہ بھی پاکستان کے لیے ایسی ہی کارکردگی دکھانے کے خواہشمند ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…