ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی ٹیم میں واپسی کیلئے ایک موقع کا منتظر ہوں، سلمان بٹ

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستانی کرکٹ سرکٹ میں اس وقت کئی اوپنرز کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ان میں اظہرعلی، سمیع اسلم، فخر زمان، امام الحق، احمد شہزاد، کامران اکمل، مختار احمد، خرم منظور نمایاں ہیں۔لیکن2010کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپنر سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ اپنی غلطی پر نادم ہوں، میری خواہش ہے کہ کیئریئر کے آخری سالوں میں پاکستانی ٹیم میں موقع ملے اور کارکردگی دکھاکر اپنے بارے میں منفی تاثر کو ختم کروں۔

انہوں نے کہا کہ ایک واقعہ ہوگیا جس کی سزا بھگت چکا ہوں اور غلطی کا اعتراف کرچکا ہوں اب ایک جرم میں دو سزائیں دینا کہاں کا انصاف ہے۔میرے لئے کوئی اور قانون اور دوسروں کے لئے کوئی اور قانون ہے۔میڈیا میرے کیس کو دیکھ کر میرے معاملے کو دیکھے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر سلمان بٹ ک عمر اس وقت 33 سال ہے۔ قومی ٹی20 کپ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے والے کامران اکمل اور سلمان بٹ کے ساتھ اسلام آباد کے خلاف میچ میں اوپننگ پارٹنر شپ میں 209 رنز جوڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔سلمان بٹ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار تھے۔ان کا کہنا ہے کہ پانچ سال کی سزا کاٹنے کے بعد مسلسل کارکردگی دکھا رہاہوں اور ایک موقع کا منتظر ہوں۔سلمان بٹ نے کہا کہ میں نے گذشتہ تین سیزن سے جو کارکردگی دکھائی ہے اس کے مطابق میرٹ پر میری پاکستانی ٹیم میں جگہ بنتی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میںسلمان بٹ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے جتنے بھی اوپنرز کھیل رہے ہیں میرا اسٹرائیک ریٹ سب سے بہتر ہے۔بھارت کے خلاف اپنے آخری ون ڈے میں بھی 79 رنز بنا چکا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک میں تینوں فارمیٹ میں کھیل رہا ہوں اور کارکردگی دکھا رہا ہوں اس بات کا فیصلہ سلیکٹرز کریں گے کہ مجھے کہاں کھلانا ہے۔سلمان بٹ نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی ،قومی ٹی ٹوئینٹی اور ون ڈے ٹورنامنٹ میں کارکردگی کے بعد اس انتظار میں ہوں کہ سلیکٹرز مجھے بھی موقع دیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…