پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کوہلی کومنفرد اعزاز حاصل، دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے

datetime 3  دسمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 6 ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے ٹیسٹ کپتان اور چھٹے بیٹسمین بن گئے، بطور کپتان سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنا کر کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے تینوں میچز میں ویرات

کوہلی نے نہ صرف سنچریوں کی ہیٹرک کی بلکہ انہوں نے بطور کپتان 6 ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔کوہلی نے 63 ویں ٹیسٹ کی 105 ویں اننگز میں 20 سنچریوں اور14 نصف سنچریوں کی مدد سے 5000 رنز مکمل کئے ۔ سری لنکا کے خلاف دہلی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویرات کوہلی نے ڈبل سنچری اسکور کی جس کے بعد بطور کپتان کوہلی طویل طرز کی کرکٹ میں 6 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تمام 6 ڈبل سنچریاں 18 ماہ میں اسکور کیں اور سری لنکا کے خلاف انہوں نے ایک ہی سیریز میں 2 ڈبل سنچریاں بنائیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برین لارا کو یہ اعزاز حاصل تھا اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان 5 ڈبل سنچریاں اسکور کیں۔بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر کو بھی 6 ڈبل سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے لیکن انہوں نے یہ تمام سنچریاں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے نہیں بنائیں، سابق انڈین بیٹسمین وریندر سہواگ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ڈبل سنچریاں اور 2 ٹرپل سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…