اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیض آباد میں جاری تحریک لبیک کے دھرنے کو ختم کرانے کے لیے کیے گئے آپریشن میں سوشل میڈیا کی جانب سے عمر اکمل کی -پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل نے اپنی سوشل میڈیا پر موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کر دی، تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں جاری تحریک لبیک کے دھرنے کو ختم کرانے کے لیے کیے گئے آپریشن میں سوشل میڈیا کی جانب سے عمر اکمل کی موت کی افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں،
سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ان جھوٹی خبروں پر عمر اکمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’الحمد اللہ، میں لاہور میں محفوظ اور مکمل طور پر تندرست ہوں، سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں اور میں جلد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں ایکشن میں نظر آؤں گا۔
Allhamdulillah I am safe n perfectly fine in Lahore all news coming from social media is fake
And Insha Allah I will join #National20cup2017 #Semifinale— Umar Akmal (@Umar96Akmal) November 27, 2017