جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ میں مختلف کنڈیشنز ہوں گی، امید ہے ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی،سرفراز

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( سی پی پی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ میں مختلف کنڈیشنز ہوں گی لیکن امید ہے کہ ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی، جلد ہی ٹیسٹ ٹیم بھی فتح کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے امتحان ہوگا جہاں بھرپور تیاری سے جائیں گے اور اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ روانگی سے قبل پاکستان میں بھی

کیمپ لگے گا اور ٹیم آٹھ دس دن پہلے نیوزی لینڈ پہنچے گی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز کے حساب سے تیاری کا موقع مل جائے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ کامران اکمل کی کارکردگی ان کیلئے خطرہ نہیں، اگر وہ کامران اکمل سے خطرہ محسوس کرتے تو پہلے بھی کامران کو ٹیم میں نہیں لیتے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے جو پرفارم کرے گا وہ ٹیم سے کھیلے گا۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ یونس اور مصباح کے بغیر ٹیسٹ ٹیم کو سیٹ ہونے میں وقت لگے گا لیکن ٹیسٹ ٹیم بھی وننگ ٹریک پر آجائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…