دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارتی کر کٹ ٹیم پہلے اور پاکستانی ٹیم 7ویں نمبر پر موجود ہے۔بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ سر فہرست ،بھارتی بلے باز پجارا دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی بلے باز اظہر علی ایک درجہ ترقی کے بعد8نمبر پر موجود ہیں۔
ٹاپ ٹین بالرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے لیگ سپنر یاسر شاہ15ویں نمبر پر موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق برسبین اور ناگپور ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔ بھارتی ٹیم پہلے جبکہ پاکستانی ٹیم 7ویں نمبر پر ہے ۔کوہلی الیون 125 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پرقابض ہے ۔ جنوبی افریقا 111 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ 105 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ کی چوتھی ،آسٹریلیا کی پانچویں جبکہ سری لنکا کی چھٹی پوزیشن ہے ۔ پاکستان 88 پوائنٹس کیساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔ویسٹ انڈیز 8ویں،بنگلہ دیش 9ویں اور زمبابوے 10ویں نمبر پر موجود ہے۔بلے بازوں میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ سر فہرست ہیں ۔ بھارتی بلے باز پجارا دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پانچواں نمبر ہے ۔ ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی بلے باز اظہر علی ایک درجہ ترقی کے بعد8نمبر پر موجود ہیں ۔بالرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نمبر ون ہیں ۔ ربادا دوسرے اور ایشون تیسرے بہترین بالر ہیں ۔ ٹاپ ٹین بالرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے لیگ سپنر یاسر شاہ15ویں نمبر پر موجود ہے۔