ناگپور(سی پی پی)بھارت کے مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ تیز ترین300وکٹیں مکمل کرتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر ڈینس للی کا ریکارڈ توڑ دیا، للی نے300وکٹیں 56ٹیسٹ میچوں میں حاصل کی تھیں جبکہ ایشون نے یہ کارنامہ اپنے54ویں ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔ایشون نے للی کا یہ ریکارڈ ٹھیک36سال کے بعد توڑا،للی نے 27نومبر 1981 کو یہ ریکارڈقائم کیا تھا،
اس کے علاوہ تیز ترین300ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں اسپنرز کی تعداد صرف3ہے، ایشون سے پہلے سری لنکن اسپنر مرلی دھرن 58اور آسٹریلوی لیگ اسپنرشین وارن 63 میچوں میں اپنی300وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے،اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ سب سے پیچھے ہیں جنہوں نے64میچوں میں 300وکٹیں حاصل کی تھیں۔