اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر حکومت کو مشورہ دیا ہے تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے دھرنا شرکاء کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر حکومت کی طرف سے آپریشن کیا گیا اور اس آپریشن کے بعد پورے ملک میں مظاہروں اور توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس پر پورے ملک عوام
جہاں سوگوار اور پریشان ہے وہاں قومی کرکٹرز بھی سخت پریشان ہیں، اس موقع پر محمد حفیظ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ملک میں حکومت اور فیض آباد میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بہت اداس ہوں، پرامن مذاکرات ہی واحد حل ہے، انہوں نے حکومت سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی مذاکرات کے آپشن پر بھی غور کیجئے گا۔