اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل جس میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی، ہر پاکستانی کو یاد ہے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی تماشائیوں کو بھی یہ فائنل مدتوں یاد رہے گا، بھارت کے ایک خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز کی شکست اگرچہ بھارتی ٹیم کے لیے انتہائی شرمناک تھی اور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پورا بھارت بھی غم میں ڈوبا ہوا تھا مگر اس سب کو پس پشت ڈالتے ہوئے بھارت کے
ویرات کوہلی پاکستانی ڈریسنگ روم میں گئے اور فائنل میں شاندار فتح حاصل کرنے اور پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر مبارک باد دی۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میں ویرات کوہلی کو داد دیتا ہوں جو فائنل میچ کے بعد پاکستانی ڈریسنگ میں گئے اور ہمارے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے پاکستانی ٹیم کی بہت زیادہ تعریف کی، شعیب اختر نے انٹرویو کے دوران کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ویرات کوہلی ناصرف بہترین کرکٹر ہیں بلکہ وہ بھارت کے بہترین سفیر کا کام بھی کر رہے ہیں۔