گابا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 196 رنز بنالئے

23  ‬‮نومبر‬‮  2017

گابا ٹیسٹ (آن لائن) انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 196 رنز بنالئیایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنالئے ۔آسٹریلیا کے شہر برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ

نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلش ٹیم کی جانب سے الیسٹرل کک اور مارک اسٹون مین نے اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے ہی اوور میں مہمان ٹیم کو الیسٹرل کک کی صورت میں خسارے کا سامنا رہا، وہ 2 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے۔دوسری وکٹ پر مارک اسٹون مین اور جیمز ونز کے درمیان 125 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 127 تک پہنچا تو اسٹون مین 53 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔تیسرے آٹ ہونے والے بلے باز جیمز ونس تھے جو 12 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنا کر رن آٹ ہوئے جب کہ کپتان جوئے روٹ 15 رنز تک محدود رہے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، ڈیوڈ میلان 28 اور معین علی 13 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ ہوئے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنس نے 2 اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…