ممبئی (یوا ین پی) بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف اوپنر شیکھر دھون اور فاسٹ بالر بھوونیشور کمار کو ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔ فاسٹ بالر بھوونیشور کمار کی جگہ وجے شنکر کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ افتتاحی بیٹسمین شیکھر دھون تیسرے ٹیسٹ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔