پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

انڈر 19ایشیا کپ ،افغانستان چیمپئن بن گیا، 249رنز ہدف میں پاکستانی ٹیم کتنے رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،جانئے تفصیلات

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور ( آن لائن) افغانستان انڈر 19کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ ایشیاء4 کپ کی چیمپئن بن گئی‘ انڈر19 ایشیاء کپ کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 185رنز کی عبرتناک شکست دی‘ پاکستان کرکٹ ٹیم 249رنز ہدف کے تعاقب میں صرف 63رنز بنا کر ہی آؤٹ ہوگئی‘ پاکستان کی جانب سے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے‘ محمد طحہ 19 اور حسن خان 10رنز بنا سکے‘ افغانستان کی جانب سے مجیب نے 5‘ قیس احمد نے 3اور وفادار نے 1

کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے ایشیاء4 کپ انڈر 19کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے اکرام علی خیل 107رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں رحمن الل? ‘ گرباز40‘ ابراہیم زدران 36‘ درویش رسول 18‘ قیس احمد 14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے 3‘ شاہین آفریدی نے 2 جبکہ حسن خان اور محمد طحہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ افغانستان کی جانب سے 249رنز ہدف کے تعاون میں پاکستانی انڈر 19ٹیم 22.1اوورز میں 63رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جن میں سے تین کوئی رنز نہ بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد طحہ 19رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب نے 5‘ قیس احمد نے 3اور وفادار نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ افغانستان کے اکرام علی خیل کو مین آف دی میچ اور افغانستان کے نوجوان باؤلر مجیب زدران کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…