پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فواد کو ٹیم میں واپسی کیلئے جارحیت کی ضرورت ہے ٗمکی آرتھر

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ فواد عالم کو سیلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ فواد عالم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں طلب کیا گیا تھا جہاں سلیکٹرز کو موقع ملا

کہ ان کی تکنیک اور اسٹروک کو جانچیں اور دیکھا جائے کہ وہ زیادہ باؤنڈریز کیسے حاصل کرتے ہیں۔قومی ٹیم میں طویل عرصے سے جگہ بنانے میں ناکام بلے باز نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 40 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں تاہم ہیڈ کوچ کے مطابق فواد عالم کو رنز بناتے رہنے کی ضرورت ہے اور ٹیم میں منتخب ہونے کیلئے زیادہ باؤنڈریز لگانے کی بھی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ فواد عالم کی این سی اے میں موجودگی اچھا موقع تھا جہاں ہمیں طویل طرز کیلئے ان کی فٹنس کے حوالے سے جاننے کا موقع ملا۔مکی آرتھر نے زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہر کھلاڑی انفرادی طور پر اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے۔انھوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی میں آئی سی سی کی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اپنی توجہ کھیل پر ہی مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔ہیڈکوچ کے مطابق ہماری ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے اور میرے خیال میں ہماری ایک روزہ ٹیم بھی بہتر ہے تاہم اب ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پھر سے سرفہرست آنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…