پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

آسٹریلیا کا ایشز 2017ء کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کیلئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان ، سابق کرکٹرز کی تنقید

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا ( این این آئی)آسٹریلیا نے ایشز 2017ء کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کے لئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس پر سابق کرکٹرز کی جانب سے حیرانی کے ساتھ ساتھ شدید تنقید کی جارہی ہے۔23نومبر کو برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے شروع ہونے والی سیریز

کے لئے حیران کن طور پر 7 سال بعد وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اسکواڈ میں اوپننگ بلے باز میتھیو رینزہا کی جگہ 24 سالہ کیمرون بینکروفٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ 34 سالہ شان مارش نے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر کے ٹیم میں جگہ بنائی جس کے بعد آل رائونڈر گلین میکسویل کو ڈراپ کردیا گیا۔ایشز سیریز کے 5میں سے ابتدائی 2 میچز کے لئے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، کیمرون

بینکروفٹ، جیکسن برڈ، عثمان خواجہ، پیٹ کمنس، پیٹر ہینڈکم، جوش ہیزلیوڈ، نیتھن لیون، شان مارش، ٹم پین، چڈ سیرز اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔ دوسری جانب ابتدائی دو میچز کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹر کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ سابق آسٹریلوی بولر اسٹراٹ میکگل کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب بچکانہ ہے۔اس کے ساتھ دیگر کرکٹرز کی جانب سے بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…