اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر کی پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے خبروں نے کرکٹ شائقین کے چہروں پر جہاں خوشیاں بکھیریں تاہم وہیں اس حوالے سے بعد میں آنیوالی خبروں نے ان خوشیوں کوماند کر دیا۔ عمران نذیر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا وہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں نئی ٹیم ملتان سلطان کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے مگر بعد میں پتہ چلا کہ ملتان سلطانز نے عمران نذیر کو اپنے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا اور یوں عمران نذیر ایک بار پھر پی ایس ایل
کا حصہ بننے سے رہ گئے ہیں۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے ملتان سلطانز میں عمران نذیر کو شامل نہ کئے جانے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر فار کرکٹ وسیم اکرم کو سامنے آنا پڑ گیا ہے اور انہوں نے عمران نذیر کی ملتان سلطانز سکواڈ میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نذیر کو منتخب کرنا ممکن ہی نہیں تھا کیونکہ وہ کافی عرصے سےنہ ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں اور نہ ہی کوئی ٹی 20 میچ کھیلے ہیںجس کی وجہ سے ان کی کارکردگی کسی کے سامنے نہیں اور نہ ہی ان کی فٹنس سے متعلق کوئی آگاہ ہے۔