اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فریال سے تعلقات بحال ہونے کے بعد عامر خان نے اہم فیصلہ تبدیل کرلیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ تعلقات دوبارہ بحال ہونے کے بعد اپنی 12 لاکھ پاؤنڈز (16 کروڑ 64 لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد) مالیت کی رہائش گاہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ تبدیل کرلیا۔گزشتہ کافی عرصے سے عامر اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان کافی غلط فہمیاں اور تنازعات منظر عام پر آئے تھے جس پر عامر نے اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، اسی دوران انہوں نے اپنی رہائش گاہ کو بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیاجس کیلئے

ایک ویب سائٹ پر اشتہار دیا گیا تھا، تاہم اب انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔عامر خان کی رہائش گاہ ان کی آبائی گھر سے 3 میل کی دوری پر واقع ہے ٗ2 ہزار 80 اسکوائر فٹ پر مشتمل فرنٹ سے شیشوں سے مزین اس وسیع و عریض گھر میں 4 بڑے کمرے، 3 بڑے باتھ روم، ڈائننگ روم، کچن، سوئمنگ پول، اسنوکر کلب اور جم وغیرہ موجود ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں عامر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اور فریال ایک بار پھر سے ایک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…