اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

پی ایس ایل تھری،اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعدایک اورفرنچائز کادھماکہ خیز اعلان ،پاکستانی شائقین خوشی سے بے قابو

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپرلیگ کی سابق چمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد موجودہ چمپئن پشاور زلمی کے بھی تمام کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے چند روز بعد ہی پاکستان میں میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کرنے والے 15

بین لاقوامی کرکٹرز کی فہرست بھی فراہم کردی ہے۔پی سی بی سے موصول ہونے والی فہرست کے مطابق جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز جے پی ڈومینی ٗپاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر ٗ کولن انگرام ٗڈیوڈ ویز، ویسٹ کے چمپئن سابق کپتان ڈیرن سیمی، ڈوون براؤ، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براؤ، آندرے فلیچر، آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن ، نیوزی لینڈ کے لیوک رانکی، جارح مزاج بلے باز کولن منرو، انگلینڈ کے لیوک رائٹ، سیم بلنگز، بنگلہ دیش کے اوپنرتمیم اقبال شامل ہیں۔قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فائنل تک رسائی کی صورت میں پورا اسکواڈ پاکستان لانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب دفاعی چمپئن پشاور زلمی کی ٹیم بھی پاکستان آنے کیلئے رضامند ہوگئی ٗپی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں شامل دیگر کھلاڑی کرس لین، ایون لوئس، مستفیض الرحمن، جیسن روئے اور ڈیوڈ ولی نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم ٹورنامنٹ کے دوران یا اس سے قبل سیکورٹی کے حوالے سے آگاہی کے بعد پاکستان آنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…