بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

انڈر 19ایشیاء کرکٹ ٹورنامنٹ،بھارت کے ساتھ وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،پاکستان ،افغانستان ،بنگلہ دیش اور نیپال کاسرپرائز

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(این این آئی)دفاعی چمپئن بھارت متواتر دوسری شکست کے بعد یوتھ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گیا جبکہ پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور افغانستان کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے آخری لیگ میچز میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے بھارت انڈر 19، افغانستان انڈر 19 ٹیم نے

متحدہ عرب امارت انڈر 19 جبکہ نیپال انڈر 19 ٹیم نے ملائیشیا انڈر 19 کو شکست فاش سے دوچار کیا، گروپ اے میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے دفاعی چمپئن بھارت انڈر 19 کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 8 وکٹوں سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، بھارت انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 32 اوورز میں 187 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، بارش کے باعث بنگلہ دیش انڈر 19 کو فتح کیلئے ڈک ورتھ لوئس متیھڈ کے تحت 190 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 28 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، پینک غوش نے 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، یہ بنگلہ دیش کی مسلسل تیسری کامیابی اور بھارت کی متواتر دوسری شکست ہے، فتح کے ساتھ بنگلہ دیشی ٹیم سیمی فائنل اور بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی، ایک اور میچ میں نیپال انڈر 19 نے ملائیشیا انڈر 19 کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،

ملائیشین ٹیم 15.3 اوورز میں 45 رنز پر ڈھیر ہو گئی، 33 رنز پر ملائیشیا کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں تھا اور اگلے 12 رنز پر اس کی 10 وکٹیں گریں، 6 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے، سندیپ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں نیپال نے مطلوبہ ہدف 5.2 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا، گروپ بی کے آخری میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو با آسانی 134 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی، اس کے ساتھ ہی افغانستان نے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا جبکہ پاکستانی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی جس کی وجہ سے سری لنکن ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…