جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بیٹنگ کوچ نے احمد شہزاد کو آئینہ دکھا دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد کو درپیشبیٹنگ کے مسائل نفسیاتی نوعیت کے ہیں،فہیم اشرف اور حسن علی میں آل رانڈر بننے کی صلاحیت موجود ہے لیکن صرف تھوڑی محنت کی

ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔گرانٹ فلاور جو وقار یونس اور اب مکی آرتھر کے ساتھ کام کررہے ہیں، وہ پاکستان کے اکثر بیٹسمینوں کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں، اس لئے انہوں نے احمد شہزادکو ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ ان کی بیٹنگ کے مسائل نفسیاتی نوعیت کے ہیں۔احمد شہزاد اس وقت خراب بیٹنگ فارم سے دوچار ہیں اور انہیں پاکستانی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں احمد شہزاد پلاٹینیم کٹیگری میں تھے، لیکن انہیں پلاٹینیم اور ڈائمنڈ کٹیگری میں کسی ٹیم نے نہیں لیابلکہ ملتان سلطان نے گولڈ کٹیگری میں منتخب کیا۔احمد شہزاد گزشتہ 2 سال سے کوئٹہ کی ٹیم کا حصہ تھے، لیکن انہیں کوئٹہ نے اس سال ریلیز کر دیا ہے۔دائیں ہاتھ کے اوپنر سری لنکا کی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں بھی ناکام رہے تھے، بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ میں احمدشہزاد کو کسی ٹیم نے نہیں لیا ہے۔گرانٹ فلاور کا یہ بیان بہت اہم ہے کیونکہ گزشتہ سال ورلڈ ٹی20 کے بعد وقار یونس نے احمد کے بارے میں جو رپورٹ دی تھی، اس میں بھی گرانٹ فلاور کی رائے شامل تھی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…