جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

پی ایس ایل ،منتخب ہونے کے بعد شین واٹسن، کارلوس بریتھ ویٹ،مچل جانسن، کولن انگرام اور ہاشم آملہ کے زبردست پیغامات

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کا تیسرا سیزن کھیلنے کے لیے غیر ملکی کھلاڑی نہایت پرجوش ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ گزشتہ روز لاہور میں ہوئی ۔ اس بار کئی غیر ملکی کرکٹ اسٹارز پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔تیسرے ایڈیشن کے میچز دبئی اور لاہور کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر کراچی میں بھی کھیلے جائیں گے جب کہ ڈرافٹنگ کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ

وہ بے چینی سے پی ایس ایل کا انتظار کررہے ہیں۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے کرکٹر ہاشم آملہ نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے لئے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ہاشم آملہ نے لاہور قلندرز کے پلیئرز، فینز اور کوچنگ اسٹاف کے لئے اپنی بھرپور محبت اور سپورٹ کا اظہار بھی کیا۔آسٹریلوی آل رانڈر شین واٹسن کو پلاٹینم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایئٹر نے منتخب کیا ہے اور اپنی ڈرافٹنگ کے ساتھ ہی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ پی ایس ایل کی ڈرافٹگ کی تقریب یوٹیوب پر دیکھ رہے تھے اور وہ پی ایس ایل میں کھیلنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ویسٹ انڈین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ بھی ڈائمنڈ کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنے ہیں اور ان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ ٹیم کو جوائن کرنے اور پی ایس ایل کھیلنے کے لیے نہایت پرجوش ہیں۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل جانسن کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے منتخب کیا ہے جس پر انہوں نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ وقت میرے لیے کافی پرجوش ہے کیوں کہ میں پی ایس ایل کھیل کر اسے یادگار بنانا چاہتا ہوں۔جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کولن انگرام کو پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی کنگز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…