ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کی کرکٹ میں دھماکہ خیز واپسی، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چھکوں کی بارش کردی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شاہد خان آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کے بعد طوفانی بیٹنگ کی بدولت ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے سلہٹ سکسرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، ڈائنامائٹس نے 102 رنز کا ہدف 7.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، آفریدی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 37 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی،

دریں اثناء4 آفریدی نے 12 رنز کے عوض 4 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں، لیوس نے 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، آفریدی کو عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ہفتے کو ڈھاکہ میں کھیلے گئے لیگ کے دسویں میچ میں سلہٹ سکسرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 101 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، آفریدی اور نارائن کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے سلہٹ سکسرز کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، ابوالحسن 30 اور تیج الاسلام 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، آفریدی نے 4، نارائن نے 3 اور ابوحیدر نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف 8 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 2 وکٹوں پر حاصل کیا، آفریدی اور ایون لیوس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 59 رنز کا جاندار ا?غاز فراہم کیا، ا?فریدی 17 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 37 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹم بریسنن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، ڈلپورٹ بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اس کے بعد لیوس نے کپتان شکیب الحسن کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ میں 47 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، لیوس 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 اور شکیب الحسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…