اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ٹی 20کا انوکھا میچ، ایک ہی بائولر نے کوئی رن دئیے بغیر پوری حریف ٹیم کو آئوٹ کر دیا، بڑے ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فاسٹ بائولر کا حیرت انگیز کارنامہ، کوئی رن دئیے بغیر پوری حریف ٹیم آئوٹ کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق جے پور کی ڈیشا کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے پرل اکیڈمی کیخلاف میچ کے دوران 15سالہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر آکاش چودھری نےحریف ٹیم کو کوئی رن دئیے بغیر آئوٹ کر ڈالا۔ آکاش چودھری نے پہلے اوور میں دو، دوسرے میں دو اور تیسرے اوور میں بھی دو وکٹیں حاصل کیں ، چوتھے اور آخری اوور میں باقی ماندہ چاروں وکٹیںبھی لے اڑے۔ پرل اکیڈمی کی پوری ٹیم صرف

7اوورز میں 32رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی جبکہ اس کے 7کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پولین لوٹے۔ میچ کی ایک اور حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ آکاش چودھری نے آخری 3گیندوں پر ہیٹ ٹرک کا انوکھا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ میچ کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آکاش چودھری کا کہنا تھا کہ یک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈز تو بنتے رہے ہیں لیکن ساری ٹیم کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دے کر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے ظہیر خان کو اپنا آئیڈیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ان جیسا بائولر بننا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…