بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی سی سی پلیئرز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی کیساتھ 10ویں پوزیشن

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کیساتھ 10 ویں پوزیشن پرآ گئے ہیں۔بلے بازوں میں پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 10 ویں نمبر پرآ گئے ہیں،

ٹاپ 20 میں اور کوئی پاکستانی بیٹسمین موجود نہیں ہے۔ شعیب ملک 25 ویں، احمد شہزاد 27 ویں نمبر پر ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سرفہرست ہیں، ایرون فنچ، ایون لیوس، کین ولیمسن، گلین میسکویل، الیکس ہیلز، ہاشم آملہ، جوئے روٹ اور مارٹن گپٹل اپنی پوزیشنز پر موجود ہیں۔بولرز میں عماد وسیم بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ40میں بھی شامل نہیں، شاداب خان 44 ویں، محمد عامر 48 ویں پوزیشن پر ہیں۔ جسپریت بمراہ ٹاپ پر موجود ہیں، راشد خان تیسرے، سیموئل بدری چوتھے، عمران طاہر پانچویں، سنیل نارائن چھٹے، مستفیض الرحمان ساتویں، شکیب الحسن آٹھویں، جیمز فالکنر نویں نمبر پر موجود ہیں، ایش سوڈھی 5 درجہ ترقی کے ساتھ دسویں نمبرپرآ گئے ہیں۔آل رانڈرز کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شکیب الحسن بدستور پہلے، گلین میکسویل دوسرے، محمد نبی تیسرے، مارلن سیموئلز چوتھے اور جے پی ڈومنی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے شعیب ملک 9 ویں، محمد حفیظ 12 ویں نمبر پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…