پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کر کٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی دوبارہ عالمی نمبر ایک بن گئی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)نیوزی لینڈ کی بھارت کے ہاتھوں تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان ٹی20 رینکنگ میں دوبارہ عالمی نمبر ایک بن گیا۔بھارت کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈ عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود تھا جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح کی بدولت پاکستان عالمی نمبر دو

تھا۔بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں شکست دی تو پاکستان عالمی نمبر ایک بن گیا لیکن اگلے ہی میچ میں کیویز نے شاندار انداز میں واپسی کی اور میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ عالمی نمبر ایک کا منصب حاصل کر لیا۔سیریز کا تیسرا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہوا تو آٹھ اوورز فی اننگز تک محدود کیے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو میچ میں 68 رنز کا ہدف دیا جو بظاہر آسان نظر آ رہا تھا۔تاہم بھارتی بالرز نے اپنی نپی تلی بالنگ سے اس معمولی ہدف کا تعاقب بھی ناکام بنا دیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 61 رنز ہی بنا سکی اور یوں کیویز کو میچ میں چھ رنز کی شکست کے ساتھ ہی سیریز بھی 2-1 سے گنوا بیٹھے۔سیریز میں شکست کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ عالمی نمبر ایک کے منصب سے محروم ہو گیا اور پاکستان نے ایک ہفتے میں دوبارہ عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کر لیا اور مستقبل قریب میں کوئی ٹی20 میچ نہ ہونے کے سبب پاکستان کی ٹی20 رینکنگ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔اس وقت عالمی درجہ بندی میں پاکستان 124 پوائنٹس کیساتھ پہلے، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز یکساں 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے، انگلینڈ اور بھارت بھی 119 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔عالمی رینکنگ میں جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…