کراچی (این این آئی)پاکستان سوپر لیگ سیزن ’تھری‘ میں کراچی کنگز ایک نئے کپتان وسیم عماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔تفصیلات کے مطابق پہلے سیزن میں شعیب ملک اس ٹیم کے کپتان تھے، جنھوں نے دوران ٹورنامنٹ قیادت چھوڑ دی تھی اور ٹورنامنٹ کے اختتامی میچوں میں یہ ذمہ داری انگلینڈ کے روی بو پارہ نے نبھائی۔دوسرے سیزن میں سری لنکا کے کمار سنگا کارا کراچی کنگز کے کپتان بننے
اور اب تیسرے سیزن کے لئے یہ ذمہ داری آل راؤنڈ ر عماد وسیم کے سپرد کی گئی ہے۔پاکستان کے لئے 30 ون ڈے اور 25 ٹی 20 انڑنیشنل کھیلنے والے عماد وسیم آئندہ ماہ کی 18 تاریخ کو اپنی 29ویں سالگرہ منائینگے ٗعماد وسیم 2007ء میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر 19کے کپتان تھے،اس ٹیم میں شامل محمد عامر، احمد شہزاد، جنید خان، عمر امین اور شان مسعود ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔بطور کپتان عماد وسیم نے کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امیدہے عماد وسیم اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔