منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

باکسر عامر خان کا دو بچوں کی ماں کیساتھ معاشقہ سامنے آگیا ،چکر کب سے چل رہا ہے،خاتون نے خود ہی بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لندن (آن لائن)برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم پر ساتھی باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر طلاق دینے کا اعلان کیا ، عامر خان تو فریال مخدوم پر لگائے گئے الزاما ت ثابت کرنے میں فی الحال ناکام رہے ہیں تاہم ان کے کئی خواتین کے ساتھ مبینہ معاشقے منظر عام پر آچکے ہیں جن میں تازہ ترین 2بچوں کی ماں کے ساتھ ہے۔30سالہ برطانوی شہری ایمی لی نے بتایا کہ انہوں نے عامر خان

اور انتھونی جوشوا سمیت دیگر باکسرز کو انسٹا گرام پر فالو کررکھا تھا ،ایک دن انہوں نے عامر کی ایک تصویر لائک کی جس کے فوری بعد انہوں نے مجھے ان باکس میں پیغام بھیجا اور ہماری گفتگو شروع ہوگئی ،عامر نے مجھے فون نمبر مانگا اور وٹس ایپ پر آنے کو کہا ،وٹس ایپ پر گفتگو کے دوران عامر نے میر ی تصویریں مانگیں جو میں نے بھیج دیں،اگلے روز 18اکتوبر پر عامر نے مجھ سے عریاں تصویریں یا ویڈیو بھیجنے کا کہا تاہم میں نے انکار کر دیا ، مجھے ان سے اسی امید کبھی بھی نہیں رہی تھی، بعد ازاں عامر نے مجھے کئی پیغامات بھیجے اور دو مرتبہ کال بھی کی تاہم والدہ کی سالگرہ کے باعث میں جواب نہیں د ے سکی جس کے بعد عامر نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ چلو جانے دو،گڈ نائٹ ،اور اس کے بعد اب تک مجھے کوئی میسج نہیں کیا ۔برطانوی اخبار کے مطابق عامر خان کے ترجمان کی جانب سے ایمی لی کے ان الزامات کی تردیدکی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…