تہر ان (این این آئی)ایران میں ایشین ایئرگن شوٹنگ چمپئن شپ کے ڈریس کوڈ میں شامل حجاب پراعتراض کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی نے اپنا نام واپس لے لیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ایران میں ایشین ایئرگن شوٹنگ چمپئن شپ ڈریس کوڈ میں شامل حجاب لینےسےبھارتی شوٹر حناسدھو نے انکارکردیا۔حنا سدھو کا کہنا تھا کہسیاحوں، غیرملکیوں کوحجاب لینے پرمجبورکرناکھیل کی روح کیخلاف ہے
اور انہوں نے اس پابندی کیخلاف اپنا نام چمپئن شپ سے واپس لے لیاہے۔دوسری جانب بھارتی رائفل ایسوسی ایشن کے صدرراجندراسنگھ کا کہناہے کہ ایرانی شوٹنگ فیڈریشن کیساتھ اچھے تعلقات ہیں۔راجندرا سنگھ نے کہا کہ ہم ایرانی ثقافت اورروایات کااحترام کرتے ہیں اور تمام خواتین شوٹرزنے حجاب کے ڈریس کوڈ کوتسلیم لیا ہے تاہم ایران میں یہ ایشین ایئرگن شوٹنگ چمپئن شپ کے مقابلے دسمبرمیں منعقدہوںگے۔