منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

شعیب اختر اور محمد عرفان سے کیوں ڈر لگتا ہے، بنگلور میں میچ کے دوران میرے ساتھ کیا ہوا؟ ویرات کوہلی وہ بات سامنے لے آئے جو آج تک بھارتی میڈیا چھپانے کی کوشش کرتا رہا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شعیب اختر سے کبھی سامنا نہیں ہوا لیکن ان کی بائولنگ سپیڈ دیکھ کر خواہش کیا کرتا تھا کہ کبھی سامنا نہ ہو، محمد عرفان کی گیندیں سمجھ نہیں آئیں، کئی مرتبہ زوردار شاٹ لگانے کی کوشش کی مگر میرا بلا گیند کو نہ چھو سکا، بھارتی کپتان و بلے باز ویرات کوہلی کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ویرات کوہلی

نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بائولرز شعیب اختر اور محمد عرفان کو کھیلنے سے احتراز کرتا تھا۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی شعیب اختر کا سامنا نہیں کیا لیکن ان کے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں جب ان کی بائولنگ دیکھا کرتا تھا تو اپنے بارے میں سوچتا تھا کہ اگر کبھی سامناہوا تو نان اسٹرائیکنگ اینڈ پر ہی بچت میں رہوں گا ، گیندوں کا سامنا نہیں کرنا۔ ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میچ سے قبل ہمارے بیٹنگ کوچ نے ہمیں خصوصی طور پر ایک فٹ کا سٹول رکھ کر اس پر کھڑے ہو کر بائولنگ کروائی تاکہ ہم محمد عرفان کی بائولنگ کو کھیلنے کے قابل ہو سکیں۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بنگلو ر میں کھیلے گئے ایک ٹی ٹونٹی میچ کے دوران جب میرا سامنا محمد عرفان سے ہوا تو میرا ساتھی بیٹسمین مجھے کہہ رہا تھا کہ گیند بائونس ہو رہی ہے اس کو کٹ کھیلو مگر میں نے ان کی گیند پر پُل شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور گیند میرے بلے سے تقریباََ 20انچ اوپر سے گزر گئی اور مجھے ان کی گیند سمجھ ہی نہیں جس پر میرے ساتھی بیٹسمین نے ایک بار پھر مجھے کہا کہ وہ لمبا ہے گیند بائونس ہو رہا ہے اس کو کٹ کھیلو، میں نے پھر اس کی بات پر عمل کرتے ہوئے جب دوسری گیند پر کٹ کھیلنے کی کوشش کی تو گیند ایک بار پھر میرے بلے کے اوپر سے گزر گئی جس پر میرا ساتھی بیٹسمین فوراََ بولا

کہ رہنے دوتم نان اسٹرائیکنگ اینڈ پر آجائو، میں نے ان سے کہا کہ میری ہائیٹ کم ہے ، میں گیند تک پہنچ ہی نہیں پا رہا،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…