پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایک میچ میں16 وکٹیں ،سعد الطاف نے سہیل خان کا دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد اعظم ٹرافی میں فاسٹ باؤلر سعد الطاف نے ایک میچ میں 16 وکٹیں لے کر سہیل خان کا فرسٹ کلاس میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔میرپور آزاد کشمیر میں کھیلے جارہے میچ میں سعد الطاف نے راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے فاٹا کیخلاف میچ میں 141 رنز دے کر 16 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل یہ ریاکرڈ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر

سہیل خان کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں کھیلے گئے میچ میں 189 رنز دے کر سولہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔سعد الطاف نے پہلی انگز میں 62 رنز کے عوض آٹھ اور دوسری اننگز میں 79 رنز کے عوض آٹھ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔راولپنڈی کی نمائندگی کرنے والے سعد فرسٹ کلاس کرکٹ کے کسی میچ میں 16 وکٹیں لینے والے محض دوسرے پاکستانی باؤلر ہیں۔33 سالہ سعد الطاف 76 فرسٹ کلاس میچوں میں 393 وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…