اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

عثمان شنواری خطرناک بیماری کا شکار

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے اور پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ہیرو فاسٹ بولر عثمان خان شنواری ایک بار پھر کمر کی پرانی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔سنجیدہ نوعیت کی انجری کو دیکھتے ہوئے پاکستانی ٹیم اور پی سی بی کے میڈیکل پینل نے ان کی کمر کا ایکاور اسکین کرایا ہے

جس کی رپورٹ پیر کو آئے گی۔تاہم پہلا اسکین زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے۔ٹیم انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ اگر ان کی کمر کی تکلیف پہلے جیسی ہوئی تو انہیں لمبے عرصے کے لئے کرکٹ سے دور رہنا پڑ سکتا ہے۔پی سی بی کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 23سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں بولنگ کے دوران اس قدر زور لگایا کہ ان کے کمر کی پرانی تکلیف دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔پاکستانکرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کے شعبے کے انچارج ڈاکٹر سہیل سلیم نے بورڈ حکام کو بتایا ہے کہ پیر کو عثمان شنواری کے اسکین کی رپورٹ آنے کے بعد پتا چلے گا کہ ان کی اصل انجری کیا ہے اور انہیں فٹ ہونے میں کتنا وقت درکار ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان خان شنواری کو کمر کی وہی تکلیف دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے انہیں مکمل فٹ ہونے اور ردھم حاصل کرنے میں تین سال لگے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…