پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، تفصیلات کے مطابق بھارت نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 53 رنز سے شکست دے دی ہے جس بناء پر پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے، اس طرح پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوئٹی میں پہلی پوزیشن پربراجمان ہو گیا ہے،

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنا تاریخی لمحہ ہے انہوں نے کہا کہ ایک سال سے ٹیم شاندار پرفارمنس دے رہی ہے۔ پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے قبل سابق عالمی نمبر ایک نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد 125 تھی جبکہ سری لنکا کو ٹی20 سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 124 ہو گئی تھی، نیوزی لینڈ کو پہلے نمبر پر رہنے کے لیے سیریز میں 2-1 سے فتح کی ضرورت تھی مگر وہ پہلے ہی میچ میں انڈیا سے شکست کھا گئی ، اس وقت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے، بھارت پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔ اگر اگلے دو ٹی ٹوئنٹی میچ نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت جاتی ہے تو وہ دوبارہ پہلے نمبر پر آ جائے گی اگر نیوزی لینڈ ایک میچ اور ہار جاتا ہے تو اس صورت میں پاکستان کی رینکنگ پوزیشن میں فرق نہیں آ ئے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…