اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرکٹ کی تاریخ میں 109 برس بعد شاندارکارنامہ، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کر دی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاوایو(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں نے نئی تاریخ رقم کر دی، تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بلے باز شین ڈورچ اور جیسن ہولڈر نے زمبابوے کے خلاف آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 212 رنز بنائے۔ دونوں بیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم زمبابوے کے پہلی اننگز کے سکور 326 کے جواب میں 230 رنز پر سات کھلاڑی آؤٹ کرا کر مشکلات میں گھری ہوئی تھی کہ اس دوران ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر اور شین ڈورچ نے اننگز کو سنبھالا دیا اور دونوں نے آٹھویں وکٹ کی شراکت

میں 212 رنز بنائے، جیسن ہولڈر نے 110 رنز بنائے جبکہ ڈورچ نے 103 رنز بنائے، واضح رہے کہ یہ کرکٹ کی تاریخ میں 109 سال بعد پہلا موقع ہے کہ آٹھویں اور نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی اننگز میں سنچریاں بنائیں ، اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ایک بار ہوا ہے جب 1908 میں آسٹریلیا کے بلے باز گلیم بل اور راجر ہارٹیگن نے آٹھویں اور نویں نمبرز پر کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف سنچریاں سکور کی تھیں۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کے ان دونوں کھلاڑیوں نے کرکٹ کی تاریخ میں 109 سال بعد اپنی شاندار کارکردگی کے بدولت تاریخ رقم کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…