لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے بارے کچھ کہا نہیں جاسکتا، ایمرجنگ ایشیاء کپ پاکستان میں ہی کھیلا جائیگا۔سابق کپتان اور لیجنڈ عبدالحفیظ کاردار کے نام سے منسوب سکول کرکٹ چمپئن شپ کی اختتامی تقریبت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیتے ہوئے کہاکہ بھارت ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت کرے یا نہ کرے،
کپ پاکستان میں ہی ہوگا۔ انہوں نے نے بھارت کے خلاف طے شدہ باہمی سیریز اور کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینا مناسب نہ سمجھا، وہ مزید جوابات کی ذمہ داری سابق وکٹ کیپر بلے باز ہارون رشید کو سونپتے ہوئے روانہ ہو گئے۔ ہارون رشید کا کہنا تھاکہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ گیارہ سے ستائیس نومبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ انکار کی صورت میں بھارت کوپوائنٹس کے خسارے کا سامناکرنا پڑے گا جبکہ جرمانہ بھی ہوسکتاہے۔