جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کر کٹ ٹیم کی کوچنگ سے محبت ہوگئی ہے، مکی ارتھر

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کر کٹ ٹیم کی کوچنگ سے محبت ہوگئی ہے، گرین شرٹس کی کوچنگ کر کے بہت مزہ آ رہا ہے، کھلاڑیوں میں ہر روز بہتری ہو رہی ہے، پاکستان ٹیم کا فائٹ بیک کرنا پسند ہے،2019 ورلڈکپ کیلئے بہترین ٹیم تیار کرنے کا ہدف ہے، پی سی بی نے فری ہینڈ دیا ہوا ہے، پی سی بی نے انہیں ٹیم کی بہتری کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانے کی اجازت دے رکھی ہے،

شاداب خان کا سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے میں اہم کردار تھا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ایشین ٹیم کی کوچنگ کے بغیر اچھا کوچ نہیں بنا جاسکتا، پاکستان اور آسٹریلیا کی کوچنگ کر کے بہت مزہ آیا۔ ہیڈ کوچ کا پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست پر کہنا تھا کہ ابو ظہبی ٹیسٹ میں شکست سے انہیں مایوسی ہوئی، مصباح اور یونس کی غیر موجودگی میں ٹیم کو مشکل ہو رہی ہے، لیکن جلد اس پر قابو پا لیں گے۔مکی آرتھر نے نوجوان آل رائونڈر شاداب خان کی پرفارمنس کو بھی سراہا اور کہا کہ شاداب خان کا سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے میں اہم کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میری نظر عالمی کپ 2019 پر ہے، میگا ایونٹ کیلئے بہترین ٹیم تیار کریں گے۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انہیں پی سی بی نے فری ہینڈ دیا ہوا ہے، پی سی بی نے انہیں ٹیم کی بہتری کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانے کی اجازت دے رکھی ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ فی الحال ہم ٹیسٹ ٹیم بنارہے ہیں، مصباح الحق اور یونس خان کے بعد بہت کچھ کھونا پڑا ہے۔مکی رآرتھر نے کہا کہ وہ فٹنس کو بڑی اہمیت دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ٹیم کی فیلڈنگ بہتر ہوئی ہے، مجھے پاکستان ٹیم کا فائٹ بیک کرنا پسند ہے۔ مکی آرتھر بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر مسرور ہیں ، مکی آرتھرکا کہنا تھاکہ قذافی اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھ کر خوشی ہوئی، سری لنکن ٹیم کی آمد سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے سازگار ماحول بنا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا اپنے ہوم گراونڈ پر کھیلنا میرے لیے بھی بڑی خوشی کی بات ہے، تمام لوگوں نے کرکٹ کی واپسی کو بھرپور سپورٹ کیا تاہم امید ہے کہ سلسلہ آگے بڑھتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…