لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے بعد جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو پاکستان لانے کی منصوبہ بندی پر کام شروع کر دیا ۔ بتایاگیا ہے کہ سری لنکا کے بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان یقینی ہوگیا ہے۔ نومبر میں ویسٹ انڈیز کے دورہ کے بعد آئندہ سال مارچ کے بعد جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو پاکستان لانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔نجی ٹی وی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے حوالے سے کہا کہ مطابق جنوبی افریقہ
اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان لانے کا پروگرام ہے اور اس حوالے سے کرکٹ جنوبی افریقہ سے مذاکرات جاری ہیں جبکہ بنگلہ دیش سے ابتدائی بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کو حتمی سیکورٹی پلان بھیجا جائے گا بہت جلد بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کا سکیورٹی وفد بھی پاکستان آئے گا۔