جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کرس گیل نے ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے مشہور ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل نے ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔آسٹریلوی میڈیا کے خلاف نیوساوتھ ویلز میں سپریم کورٹ کی4 رکنی

جیوری نے ہتک عزت کے مقدمے میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر کے حق میں فیصلہ سنایا۔جیوری نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میڈیا گروپ جنوری 2016ء میں کرکٹر پر لگائے گئے الزامات پر مبنی رپورٹ کے حوالے سے ثبوت پیش نہیں کرسکا ۔38 سالہ کرس گیل نے عدالتی فیصلہ پر خوشی اور جذبات سے بھرے الفاظ میں کہا کہ میں ایک اچھا آدمی ہوں ٗمجرم نہیں ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیئرفیکس میڈیا گروپ نے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہاکہ وہ اس حوالے سے اپیل دائر کرنے پر غور کررہے ہیں ۔میڈیا گروپ نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے مساج تھراپسٹ لیانا رسل کی جانب سے کرکٹر پر الزامات کی رپورٹ شائع کی تھی اور الزام عائد کیا تھاکہ ورلڈ کپ 2015ء ورلڈ کپ کے دوران کرس گیل ڈریسنگ روم میں ان کے سامنے بے لباس ہوگئے تھے ۔ویسٹ انڈیز کے کرکٹر نے میڈیا گروپ کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا اور اب فیصلہ ان کے حق میں آیا ۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…