ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

قومی ٹیم کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں،بورڈ اہمیت دینے کے لیے تیار نہیں‘ ثقلین مشتاق

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق پاکستانی ٹیسٹ اسٹار ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے لیے بھی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں اہمیت دینے کے لیے تیار نہیں۔

ثقلین مشتاق ایشز سیریز میں بطور انگلش اسپن بولنگ کوچ خدمات انجام دینے کے لئے آسٹریلیا روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ وہ روایتی ایشز سیریز میں انگلش اسپنرز کی رہنمائی کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ان کی ٹیم کو اچھے اسپنرز کا ساتھ حاصل ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ کامیابی حاصل کرے گی۔ثقلین کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں مگر نجانے کیوں پی سی بی انہیں اہمیت دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فائدہ نہیں اٹھا رہے جبکہ دیار غیر میں مجھے ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔ ثقلین نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملکی میدان اب آباد ہی رہیں گے۔ واضح رہے کہ ثقلین مشتاق گزشتہ کچھ عرصے سے انگلش اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…