بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

محمد حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ روانہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے کہاکہ میں دس ماہ سے اسی تبدیل شدہ ایکشن کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں جس کا آغاز آسٹریلیا کے دورے سے ہوا اور

پھر میں چیمپئنز ٹرافی کھیلا۔ موجودہ سیریز کے صرف اس ایک میچ کے سوا جس میں میرے بولنگ ایکشن پر اعتراض ہوا کہیں بھی میرے بولنگ ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوا لہٰذا میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ میرے بولنگ ایکشن میں کوئی خرابی نہیں ہے۔محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر کہا کہ تاحال میں ٹیسٹ کیلئے سلیکٹ تو نہیں ہوا لیکن میں

مطمئن ہوں کہ میں نے اوپنر کی حیثیت سے 50 میچز کھیلے اور قریب 40 کی اوسط رہی جو ایک اچھی ایوریج ہے، اگر مستقبل میں مجھے کسی بھی فارمیٹ میں موقع ملا تو میں تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ورلڈ الیون نے پاکستان آکر انٹرنیشنل کرکٹ کے بند دروازے کھولنے میں اہم کردار ادا کیا تھا ٗسری لنکن ٹیم کے بعد یقینا دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…