لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام نے خود خواہش کا اظہار کر کے 3مارچ2009ء کوحملے کے بعد کھلاڑیوں کو بحفاظت اسٹیڈیم پہنچانے والے بس ڈرائیور مہر خلیل سے ملاقات کی ۔ قبل ازیں مہر خلیل نے پی سی بی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ اگر انہیں کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نہیں بلاسکتے تو کم از کم جب سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے تو انہیں بلا کر سری لنکن ٹیم سے تعارف ہی کرا
دیا جاتا اور انہیں اعزاز کے ساتھ میچ دیکھنے کی دعوت دی جاتی ۔بتایاگیا ہے کہ کچھ دیر بعد ہی سری لنکن بورڈ کے صدر تھیلنگا سوما تھیپالا اور دیگر نے سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد کھلاڑیوں کو بحفاظت اسٹیڈیم پہنچانے والے بس ڈرائیور مہر خلیل سے ملاقات کا خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد انہیں اسٹیڈیم بلا لیا گیا ۔بورڈ کے حکام نے مہر خلیل کی بہادری کو سراہا ۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود تھے۔