لاہور میں آج پاک سری لنکا تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، شائقین کیلئے ہدایت نامہ جاری

28  اکتوبر‬‮  2017

لاہور/اسلام آباد (این این آئی)سر ی لنکا کی کر کٹ ٹیم تقریبا 9سال بعد (آج)اتوار کو پاکستان آکر قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے خلاف میچ میں اترے گی ٗ قذافی سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی (آج)اتوار کی شام 6بجے شروع ہوگاا س سلسلے میں

تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جائیگا تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی (آج)اتوار کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،میچ کیلئے قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ 3بجے کھولے جائینگے ٗ میچ پہلے سے طے گئے جانے والے وقت سے ایک گھنٹہ قبل 6بجے شروع ہوگاجبکہ رنگارنگ تقریب میں پاکستان کے میدان آباد کرنے والے آئی لینڈرز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔سیکیورٹی حکام نے ہدایت کی کہ افراتفری سے بچنے کیلئے شائقین میچ شروع ہونے سے کافی دیر پہلے ہی اپنے انکلوژرز میں پہنچنے کی کوشش کریں ٗپارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس فراہم کی جائیگی۔ میچ کیلئے واسا نے ایمرجنسی کیمپ قائم کر دیا ہے جس میں30 سینٹری ورکرز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود رہیں گے، بارش اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے 3 سکر مشینیں بھی موجود ہوں گی ٗبوقت ضرورت استعمال کیلئے 3 جنریٹرز بھی تیار

رکھے گئے ہیں ٗدوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ٗ 1800 ٹریفک وارڈنز اور 400 افسران ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے ٗاسلحہ، تیز دھار آلات اور آتشبازی کا سامان گرائونڈ میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کارروارئی ہوگی ۔ذرائع کے مطابق مسلم ٹائون سے لے کر کلمہ چوک تک روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔ گرائونڈ میں داخلے کیلئے شناختی کارڈ اور ٹکٹ کا ہونا ضروری ہوگا ٗکینال روڈ کی دونوں اطراف، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، صدیق ٹریڈ سینٹر، مین بلیوارڈ، فردوس مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ، جیل روڈ قرطبہ چوک اور فیروز پور روڈ براستہ وحدت روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہے گی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی حکام نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف شادی ہالز اور دکانیں ابھی سے بند کرادی ہیں جبکہ نشتر اسپورٹس

کمپلیکس کو بھی جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے ٗذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ، لبرٹی روڈ اور اسٹیڈیم کے قریب آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے جو میچ کی صبح کھولے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…