بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

محمد عامر ، وسیم اکرم اور وقار یونس کیا چیز ہیں پاکستان کو ایسا بائولر مل گیا کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی آخری ون ڈے میں سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین بٹھا دی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جب کہ مہمان ٹیم نے 10 اوورز میں 39 رنز بنالئے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان کے ساتھ سمارا وکراما نے اننگز کا آغاز کیا۔عثمان شنواری نے ایک مرتبہ پھر

مہمان ٹیم کو پہلے ہی اوور میں جھٹکا دیا اور سمارا وکراما اور نئے آنے والے باز دنیش چندیمل کو پویلین کی راہ دکھائی، دونوں بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔عثمان شنواری کی تباہ کن بولنگ جاری رہی اور ایک مرتبہ پھر انہوں نے لنکن کپتان اپل تھرنگا کو 8 کے مجموعی اسکور کلین بولڈ کیا جس کے بعد بیٹنگ کے لئے آنے والے بلے باز ڈکویلا بھی ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ عثمان شنواری کے ہاتھوں آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز سری وردانا تھے جو 6 رنز بنا کر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ پر لہیرو تھرمانے اور سیکوگ پرسانے کریز پر موجود ہیں۔کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔سری لنکن اسکواڈ کپتان اوپل تھرنگا، نروشن ڈکویلا، دنیش چندیمل، لہیرو تھرمانے، سدیرا سمارا وکراما، ملندا سری وردانا، تھسارا پریرا، جیفری وینڈرسے، پراسانا، ڈیمونتھا چمیرا اور وشوا فرننڈو پر مشتمل ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم جس عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے وہ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز پانچ صفر سے جیت جائے گی، اگر سری لنکن ٹیم کو وائٹ واش نہ کیا تو مایوسی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…