اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں ملائیشیا کو 2-1 سے ہرا کر ایشین چیمپیئن بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے ملائیشیا کو 2-1 سے شکست دے کر ایشین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے دوسری طرف پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ پاکستان نے جنوبی کوریا کو 6۔3 سے شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا۔ ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے فائنل کے آغاز میں ہی بھارت کی طرف سے رمن دیپ سنگھ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، ڈھاکا میں جاری
ایونٹ میں اتوار کو مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں میچ کے تیسرے ہی منٹ میں بھارتی کھلاڑی رمن دیپ سنگھ سنگھ نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ بھارتی ٹیم کے للت اپاڈھے نے دوسرے ہاف میں گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، ملائیشیا کی طرف سے میچ کے 50ویں منٹ میں شاہرل صبا نے بھارت کے خلاف گول کر دیا مگر کھیل ختم ہونے تک بھارت نے اپنی برتری برقرار رکھی اور فائنل جیتنے میں کامیاب رہا، واضح رہے کہ بھارت نے دس سال کے طویل عرصے کے بعد ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔