بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرکٹرکواعلی پولیس افسر کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر تھانے کی ہوا کھانا پڑ گئی،پولیس کا افسوسناک سلوک

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر عامر یامین کو اعلی افسر کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا اور انہیں 2 گھنٹے تک تھانے میں رکھنے کے بعد چھوڑا گیا۔سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم میں شامل کرکٹر دبئی روانگی کے لئے ملتان سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب مقامی ڈی پی او کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔عامر یامین نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے

پیر کو دبئی کے لیے روانہ ہونا ہے۔پولیس اہلکاروں نے عامر یامین کو گرفتار کرکے تھانہ گوجرہ سٹی منتقل کیا جہاں ان سے دو گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی گئی۔میڈیا کی جانب سے معاملہ اٹھانے کے بعد قومی کرکٹر کو رہا کیا گیا۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانا سٹی محمدیار نے بتایا کہ عامر یامین کو آئندہ احتیاط سے گاڑی چلانے کی تنبیہ کر کے چھوڑ دیا گیا۔عامر یامین نے واقعے سے فوری طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو آگاہ کیا جس پر پی سی بی نے ایکشن لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…