منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

امام الحق آتے ہی چھاگئے،سوشل میڈیاپر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل،نوجوان بیٹسمین کے بارے میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017 |

ابوظہبی(آئی این پی)سری لنکا کیخلاف اپنے پہلے میں میں سنچری سکور کرنے والے امام الحق 2دن سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر موضوع گفتگو ہیں۔ ان کا نام بدھ اور جمعرات کے روز ٹاپ ٹرینڈز میں رہا ۔پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ان کے بارے میں ٹویٹ کیا کہ ‘ایسے ڈیبیو کا خواب ہی دیکھا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون نیوز اینکر رابعہ انعم نے جیت کے لیے سب سے پہلے اللہ اور پھر امام الحق کا شکریہ دا کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کی امام الحق دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں جنھوں نے اپنے پہلے ایک روزہ میچ میں سینچری سکور کی ہے۔اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ کیا کہ بہترین بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔ انھوں نے امام الحق کو پہلے میچ میں سینچری سکور کرنے پر مبارکباد بھی دی ہے۔امام الحق کی متاثر کن بیٹنگ پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے انھیں سراہا ہے۔صرف سابق کھلاڑیوں نے ہی نہیں بلکہ امام الحق کی حوصلہ افزائی ان کے ساتھی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اوپنگ کرنے والے بیٹسمین عمر اکمل نے بھی کی۔ عمر اکمل نے ٹویٹ کر کے امام الحق کے لیے ‘ویل بیٹڈ’ کے الفاظ استعمال کیے۔سیاسی مصروفیات میں گھرے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی امام الحق کی کارکردگی کو نظر انداز نہ کر سکے اور انھوں نے ٹویٹ کیا ‘نوجوان اور باصلاحت امام نے کیا شاندار کھیل پیش کیا ہے۔ان ٹویٹس کے علاوہ سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس پر بھی ان کے بارے میں گفتگو ہوتی رہی۔ لوگوں نے امام الحق کے عینک لگا کر کرکٹ کھیلنے پر بھی باتیں کیں۔ میچ کی اختتامی تقریب کے دوران کمنٹیٹر رمیز راجہ نے امام الحق کی عینک کا ذکر کیا۔ایک اور دلچسپ بحث جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پر کی جا رہی ہے وہ امام الحق کی با اعتماد ‘باڈی لینگویج’ اور انگریزی میں گفتگو ہے۔

میچ کی اختتامی تقریب میں جب ان سے کمنٹیٹر نے اردو میں سوال کیا تو امام الحق نے اسکا روانی سے انگریزی میں جواب دیا جس کے بعد اگلے سوالات ان سے انگریزی میں ہی کیے گئے۔ اس پر اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ نوجوان کھلاڑی اپنی کارکردگی سے تو متاثر کر ہی رہے ہیں لیکن ان میں اعتماد لانے اور اپنی بات کو متاثر کن انداز میں کہنے کی تربیت کرانے کی بھی ضرورت ہے۔ اس کی تازہ مثال امام الحق کی صورت میں پیش کی جا رہی ہے۔واضح رہے امام الحق اپنے پہلے میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے 13ویں اور دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…