لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے یو اے ای میں ہونیوالی ٹی10 لیگ کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔ ان کاکہنا ہے کہ پی سی بی یوا ے ای بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ یو اے ای بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سہولیات اور گراونڈز موجود ہیں
لیکن یہاں صرف پاکستان کی سیریز کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا اس لئے ہم نے لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ یو اے ای بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس لیگ سے پی ایس ایل کوکوئی نقصان نہیں ہوگا۔ پی ایس ایل فرنچائز کو بھی ٹی ٹین لیگ پر کوئی اعتراض نہیں اور وہ بھی وہاں دلچسپی رکھتی ہیں۔ایک سوال
کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ میں انضمام الحق اپنے کسی عزیز کی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں جس پر بورڈ کو کوئی اعتراض نہیں کنٹریکٹ کے مطابق انضمام الحق اپنا کوئی بزنس بھی کرسکتے ہیں۔ لیگ میں ہمارے کھلاڑی اسی صورت میں کھیل سکتے ہیں جب کھلاڑیوں کی کو ئی انٹرنیشنل مصروفیت نہ ہو۔