اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈبلیو ڈبلیو ای کا عرب دنیا سے پہلی خاتون ریسلر سےمعاہدہ طے، اردن کی شادیہ بیسیسواب دنیا کے نامی گرامی پہلوانوں کے ساتھ رنگ میں نظر آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک عرب خاتون پرفارم کرنے جا رہی ہیں، ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ نے اردن کی خاتون پہلوان شا دیہ بیسیسو سے کھیل کا معاہدہ کر لیا ہےجس کے بعد اب وہ رنگ میں سپرسٹار ریسلر کے ساتھ نظر آئیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئےشادیہ بیسیسو
کا کہنا تھا کہ پورے عرب دنیا سے میں واحد خاتون ریسلر ہوں جسے ڈبلیو ڈبلیو ای کے پلیٹ فارم سے اپنی پرفارمنس دنیا کو دکھانے کا موقع ملا ہے، جو میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔خیال رہے کہ ریسلنگ کو مشرق وسطیٰ کے ممالک میں خاصی مقولیت حاصل ہے، جہاں اس کھیل کے لاکھوں مداح موجود ہیں۔ شادیہ بیسیسو کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے عالمی مقابلوں میں میری شرکت سے جدید فنِ پہلوانی کو عرب دنیا میں مزید مقبولیت حاصل ہو گی۔