پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے تیسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں شیخ زید سٹیڈیم ابو ظہبی میں پاکستان نے سری لنکا کو7وکٹوں سے ہرا دیا، تفصیلات کے مطابق تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی طرف سے آغاز بڑے محتاط انداز میں کیا گیامگر 59 کے مجموعی سکور پر ڈک ویلا 18 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے،

ان کے بعد تھارنگا کا ساتھ دینے کے لیے چندیمل آئے مگر وہ 102 کے مجموعی سکور پر 19 رنز بنا کر شاداب خان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے، دوسری طرف تھارنگا نے نہایت شاندار بیٹنگ جاری رکھی مگر وہ بھی 61 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد کاپوگیدرا اور تھری مانے نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر کاپوگیدرا حسن علی کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اب تھری مانے کا ساتھ سری ورداھنا دینے کے لیے آئے مگر وہ صرف دو رنز بنانے کے بعد جنید خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد ویندرسے بغیر کوئی سکور بنائے حسن علی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، تھری مانے جنہوں نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی اور 28 رنز بنائے وہ محمد حفیظ کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ تھما بیٹھے، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد سوائے پریرا کے جنہوں نے 38 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوئے کے کوئی کھلاڑی سکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکا، اس طرح سری لنکا کی پوری ٹیم 208 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئی اور انہوں نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 209 رنز کا آسان ہدف دیا،پاکستان کی طرف سے حسن علی سری لنکا کی 5 وکٹیں لے کر نمایاں رہے،

ان کے علاوہ شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور جنید خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز کرنے کے لیے امام الحق اور فخر زمان آئے، امام الحق کو احمد شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ، امام الحق نے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا، جس میں ان کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی، انہوں نے 100 رنز سکور کیے، پاکستان کی طرف سے فخر زمان 29 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے،

ان کے بعد بابر اعظم امام الحق کا ساتھ دینے کے لئے آئے مگر وہ بھی 30 رنز بنانے کے بعد گماگے کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے، محمد حفیظ 34 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے 43 اوور میں سکور پورا کر لیا۔ دوسری طرف امام الحق اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرنے والے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی بن گئے، امام الحق اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل میچ میں 100 رنز بنا کر دنیائے کرکٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری کرنے والے 13 کھلاڑی بن گئے ہیں،

کرکٹ کی تاریخ میں اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں سب پہلے انگلینڈ کے کھلاڑی ڈینس امس نے 1972ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں سنچری سکور کی انہوں نے 103 رنز بنائے، دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز ڈیسمنڈ ہینس ہیں جنہوں نے 22 فروری 1978ء کو آسٹریلیا کے خلاف 148 رنز بنائے، تیسرے نمبر پر زمبابوے کے اندی پھول ہیں جنہوں نے 23 فروری 1992 کو سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 115 رنز بنائے،

چوتھے نمبر پر پاکستان کے سلیم الہی ہیں جنہوں نے 29 ستمبر 1995 کو سری لنکا کے خلاف 102 رنز بنائے، پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں جنہوں نے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 122 رنز بنائے، چھٹے نمبر پر جنوبی افریقہ کے کولین انگرام ہیں انہوں نے 15 اکتوبر 2010 کو زمبابوے کے خلاف 124 رنز بنائے، ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے روب نکول ہیں انہوں نے 20 اکتوبر 2011 کو زمبابوے کے خلاف 108 رنز بنائے،

آٹھویں نمبر پر آسٹریلیا کے فلپ ہیوزس ہیں انہوں نے 112 رنز بنائے، نویں نمبر پر انگلینڈ کے مائیکل لوم ہیں جنہوں نے اپنے پہلے میچ میں 106 رنز بنائے، دسویں نمبر پر ہانگ کانگ کے مارک ہیں جنہوں نے 124 رنز بنائے، گیارہویں نمبر پر انڈیا کے کے ایل راہول ہیں جنہوں نے 11 جون 2016ء کو زمبابوے کے خلاف 100 رنز بنائے، بارہویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے طبابا بواما ہیں جنہوں نے آئر لینڈ کے خلاف 25 ستمبر 2016ء کو اپنے پہلے ہی میچ میں 113 رنز بنائے اور اب تیرہویں نمبر پر پاکستان کے امام الحق آ گئے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 100 رنز بنائے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…